کتنے پاکستانیوں کو اب تک کرونا ویکسین لگائی جاچکی ہے ؟پتہ چل گیا

13  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں اب تک 13 لاکھ سے زائد شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا ویکسین کی 26 لاکھ10ہزارخوراکیں آئیں جن میں سے 15 لاکھ خوراکیں چین

نے بطورتحفہ دیں ،10لاکھ 60 ہزارخریدی گئی۔حکومت نے چین سے 10 لاکھ 60 ہزار، روس سے 50 ہزارکورونا کی خوراکیں خریدی ہیں،مجموعی طورپرپاکستان میں ویکسین کی 26 لاکھ 10ہزارخوراکیں آئیں، 13لاکھ سے زائدشہریوں کوویکسین لگائی جاچکی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معلوم ہواہے کہ صوبوں کے پاس ویکسین کی 2 لاکھ سے زیادہ اور وفاق کے پاس 10 لاکھ خوراکیں موجودہیں، آئندہ چند روز میں چین سے ویکسین کی مزید 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق چین کی 3 کمپنیوں سے ویکسین کی3کروڑخوراکوں کی خریداری کیلئے بات چیت جاری ہے، سائنوفارم،کین سائنو بائیو اور سائنوویک کی خریداری کے لیے معاہدوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے جب کہ سائنو سے پہلی بار ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں روزانہ اوسطاً 60 سے 65 ہزارافراد کو ویکسین لگائی جارہی ہیں ،اب تک ایک دن میں ویکسین لگائے جانے کی سب سے زیادہ تعداد 78 ہزاررہی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…