وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ابو کیساتھ نایاب تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

1  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے والد اور بہن کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کردی۔مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیراعظم عمران خان کے تصدیق شدہ اکائونٹ پر وزیراعظم پاکستان نے والد اور بہن کے ہمراہ بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر کے کیپشن میں وزیراعظم عمران خان نے مزید درج کیا کہ والد

اور بہن کے ہمراہ جب میں شاید دو سال کا تھا۔کچھ ہی دیر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر پر مداحوں کی جانب سے ہزاروں مرتبہ پسندیدگی کا اظہار کیا جاچکا ہے.اس سے قبل تحریک انصاف کے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹ سے ماضی کی ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو عہد جوانی میں دیگر لوگوں کے ہمراہ بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے،اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں دائرے کے اندر ایک بچہ موجود ہے جو کہ حماد اظہر ہیں، جی ہاں وزیر خزانہ حماد اظہر بچپن میں بھی عمران خان کے فین اور سپورٹر تھے،اس تصویر کے ساتھ تحریک انصاف سوشل میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب عمران خان نے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ ان کو سپورٹ کرتے ہیں وہ ابھی نوجوان ہیں مگر جب وہ ووٹ دینے کے قابل ہوں گے تو عمران خان جیتیں گے۔اب نہ صرف حماد اظہر بلکہ ان جیسے کئی اور لوگ ہیں جو عمران خان کو اپنے بچپن میں ہی ہیرو مانتے تھے اور تب

سے ان کی جدوجہد کا حصہ بننے کی لگن لیے ان کے ساتھ ہیں،واضح رہے کہ حماداظہر سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے صاحبزادے ہیں اور وہ آج سے 10 سال قبل 2011 میں تحریک انصاف کا حصہ بنے تھے، حماداظہر نے قانون دان ہونے کے ساتھ معیشت پر بھی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

حماداظہر نے 2013 کے الیکشن میں حصہ لیا لیکن 70 ہزار سے زائد ووٹ لینے کے باوجود ہارگئے۔الیکشن 2018 میں حماداظہر لاہور سے مہراشتیاق کو شکست دیکر ایم این اے بنے، حماداظہر مشیر خزانہ سے وزیراقتصادی امور، وزیرصنعت اور اب وزیرخزانہ کے عہدے پر براجمان ہوئے ہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان اپنے والد اور بہن کے ہمراہ 

حماد اظہر بچپن میں ، عمران خان کیساتھ ایک تقریب میں

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…