کروناسے صورتحال انتہائی گھمبیر 9 شہروں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد

1  اپریل‬‮  2021

سرگودھا، اسلام آباد(این این آئی، آن لائن)حکومت پنجاب نے 9 شہروں میں ہر طرح کی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس پر سختی سے احکامات اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے کورونا صورتحال

کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے لاہور، راولپنڈی، سرگودہا،فیصل آباد،ملتان سمیت 9 شہروں میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور اس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایات جاری کر دیں۔مراسلہ میں بتایا گیا کہ اس پابندی کے حکم نامہ کا اطلاق بس، کوسٹر، ٹیکسی،رکشہ، ویگن،چنگچی پر ہو گا۔دوسری جانب اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 4 افراد انتقال کر گئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 سے 10 سال کی عمر کے مزید 66بچے کورونا کا شکار ہوئے، کورونا کا شکار بچوں کی مجموعی تعداد 5ہزار792ہو گئی ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ضیغم ضیاء کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 سے 20 سال کے 48افراد کا، 21 سے 30 سال کے 126افرا،، 31 سے 45 سال کے 178افراد ،46 سے 60 سال کی عمر کے 129افراد ،61 سے 80 سال کی عمر کے 73افراد، 81 سال سے زاید عمر کے 8افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 357مردوں میں اور 272خواتین میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔ ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں کرونا کے سب سے زیادہ ،298کیس رپوٹ ہوئے جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 331کورونا کیس رپوٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…