اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایبٹ آباد میں دو تیندووں نے 55سالہ شخص پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،ایک بہادر شخص نے فوری موقع پر پہنچ کر تیندوے کو ڈنڈوں کے وار سے مار ڈالا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے پلک ایوبیہ
میں دو جنگلی تیندووں نے 55سالہ شخص رحیم داد پر حملہ کردیا ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملے کے دوران ایک تیندوا اور رحیم داد پہاڑ سے نیچے کھائی میں گر گئے جس سے دونوں کچھ دیر کے لیے نڈھال ہو گئے لیکن چند ہی سیکنڈ گزرنے کے بعد تیندوے نے پھر رحیم داد پر حملہ کردیا جبکہ دوسرا تیندوا پہاڑ سے نیچے کھائی میں آنے کے لیے راستہ تلاش کرتا رہا ۔اس دوران ایک بہادر شخص نے موقع پر پہنچ کر ڈنڈے کے وار سے حملہ آور تیندوے کو نشانہ بنا یا تو دوسرا تیندوا بھی وہاں پہنچ گیا لیکن ڈنڈو ں کے وار سے تیندوا شدید زخمی ہو گیا اور جان کی بازی ہار گیا ۔واقعہ یونین کونسل پلک گائوں ملک کوٹ کے محلہ خوشی کوٹ میں پیش آیا، تیندوا خوراک کی تلاش میں آبادی کی طرف آیاتھا، واضح رہے کہ اس علاقے میں پہلے بھی ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جنگلی جانور اکثر خوراک کی تلاش میں آبادی کی طرف نکل جاتے ہیں جہاں وہ شہریوں پر حملہ آور ہو تے ہیں ۔
یونین کونسل پلک ایوبیہ میں چیتے کا ایک بزرگ پر حملہ ۔دوسرے نوجوان نے اپنی جان پر کھیل کر بزرگ کی جان بچائی اور چیتے کو ہلاک کیا ۔@omar_quraishi @Wabbasi007 @HamidMirPAK pic.twitter.com/M8QhnHBC3V
— Shoaib Abbasi ? (@Ab_bbc) March 30, 2021