جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشدنے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کے استعفے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو ناکامیاں تسلیم کرکے استعفیٰ دینا چاہیے۔ مہنگائی بیروزگاری کے اصل ذمہ دار تو سلیکٹیڈ وزیراعظم ہیں۔ استعفیٰ تو انہیں دینا چاہیے۔ عمران خان نے ملک آئی ایم

ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ حکومت کے پاس ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی کوئی سیاسی ویڑن۔میڈیا پر جھوٹ بولنے کے ماہر سرکاری ترجمانوں کے سہارے حکومت کو چلایا اور عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے تین سالوں میں سوا ئے سبز باغ دکھانے کے کچھ نہیں کیا، ان سے اگلے دوسال میں بھی کچھ نہیں ہوسکے گا۔ این آر او نہیں دوں گا، مستقبل کے جھوٹے وعدوں اوردعووں پر اب تک حکومت کو چلایا جارہا ہے مگر عملی کارکردگی صفر ہے۔ سٹیٹ بینک آرڈیننس پارلیمنٹ کی توہین اور قومی بینک آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی سازش ہے۔یہ ملکی سلامتی اورمالی خود مختاری کا معاملہ ہے۔ سیاسی جماعتوں کو خود مختاری کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے ورنہ آئندہ نسلیں برباد ہو جائیں گے۔اور ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ملک کو بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دینے کی سابقہ حکومتیں بھی ذمہ دارہیں مگر جو بربادی پی ٹی آئی حکومت نے کی ہے ،اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔عوام اپنی روزمرہ ضروریات پوری کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔بجلی مہنگی کرکے ندیم بابر نے اپنی دیہاڑیاں لگالی ہیں۔ چینی مہنگی کر کے جہانگیر ترین اپنی سرمایہ کاری سے کئی گنا زیادہ وصول کرچکے ہیں۔ مگر ابھی تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔جہانگیر ترین کو ابھی تک نیب طلب کیا گیا اور نہ ہی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جبکہ اپوزیشن قیادت عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…