جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں کورونا بے قابو؛ 9 ماہ بعد ایک ہی روز میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ‎

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 100 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار

کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 84 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 67 فیصد,لاہور میں 63 فیصد،گوجرانوالہ میں 60 فیصد اور اسلام آباد میں 67 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 81 فیصد،سوات میں 84 فیصد،گجرات میں 74 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 46 ہزار 269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 30, پنجاب میں 23 ہزار 664, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 2, اسلام آباد میں 6 ہزار 126, بلوچستان میں 466,گلگت بلتستان میں 257, آزاد کشمیر میں 724 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 278 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت

بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 413 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 566 ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی

تعداد 6 لاکھ 63 ہزار 200 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 12 ہزار 549, بلوچستان میں 19 ہزار 535, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 16، اسلام آباد میں 57 ہزار 204, خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 44، پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار 694 اور سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار 158 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار 356 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 495 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 6 ہزار 319 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 66 مریض ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 319 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،

اسلام آباد میں کل 563 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 207 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں

اس وائرس سے 350 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 15 لاکھ 3 ہزار 364 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 3 ہزار 749 مریض زیر علاج ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…