پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

7دنوں کے نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن، این این آئی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 دن کے نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ۔ پمز کی کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثر 7 دن کے بچے کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے ، تاہم بچے کی ماں کی

حالت بہترہے اور وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا مریضوں کے لیے مختص تین اسپتالوں میں آکسیجن بیڈز مکمل بھر گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کے لیے مختص اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے اور مزید گنجائش نہیں ہے جب کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کردیے گئے ہیں۔ڈی ایچ او کا کہناہے کہ پمز میں 163 آکسیجن بیڈز میں 120 کورونا مریضوں سے بھر گئے جب کہ متعدی بیماریوں کے لیے قائم آئی ایچ آئی ٹی سی اسپتال میں 70 آکسیجن بیڈز میں سے 50 پر کورونا مریض ہیں، اسی طرح پولی کلینک اسپتال میں 27 آکسیجن بیڈز میں سے 24، سی ڈی اے اسپتال میں سے 43 آکسیجن بیڈز میں سے 32 پر کورونا مریض ہیں۔ڈی ایچ او کا بتانا ہے کہ شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی 856 کورونا کے مثبت کیس رپورٹ کیے گئے جو

ریکارڈ کیسز ہیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز اور این سی او سی کی ہدایات پر فیصلہ کرتے ہوئے تمام مارکیز اور شادی ہالز میں دی جانے والی انڈور شادی کی اجازت کو منسوخ کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق فیصلہ مارکیز اور شادی ہالز میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق آج سے کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…