بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ماسک نہ پہننے والوں کی موٹرسائیکل سے ہوا نکالی جانے لگی

datetime 29  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا مشن ، پنجاب پولیس نے ماسک نہ پہننے والے شہریوں کی موٹرسائیکل سے ہوا نکالنا شروع کردی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب پولیس کے جوان مختلف مقامات پر شہریوں کو روک کر ان کی موٹر سائیکل سے ہوا نکال رہے ہیں ، دوسری جانب وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 538 مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کا شکار ہونے والوں میں 302 مرد اور 236 خواتین شامل ہیں،شہری علاقوں سے 317 اور دیہی علاقوں سے 221کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ کیس شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 15.9 فیصد تک جاپہنچی ، اسلام آباد میں 1سے10سال کی عمر کے 5 ہزار 497بچے کورونا مثبت ہوچکے،31سے 45 سال کے مجموعی طور پر 15ہزار 993افراد کورونا کا شکار ہوئے،اسلام آباد میں 81سال سے زائد عمر کے اب تک 525افراد کورونا کا شکار ہو چکے،اسلام آباد میں کورونا کے باعث شرح اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی اجلاس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کے انٹری گیٹ کے ساتھ موجود استقبالیہ پر

کوویڈ ٹیسٹ کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ۔ پیر کو ممبران قومی اسمبلی اور متعلق اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ، سیکیورٹی اور کوویڈ سے متعلق حفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے انٹری گیٹ کے ساتھ موجود استقبالیہ پر کوویڈ ٹیسٹ کے لیے

کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ،ممبران قومی اسمبلی سے اس سلسلے میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے،اجلاس میں مہمانوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ممبران قومی اسمبلی سے مہمانوں کو ساتھ نہ لانے کی درخواست کی گئی ۔ممبران کی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ لاجز سے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ،ممبران اسمبلی اور میڈیا کے نمائندوں کو کوویڈ سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد کی درخواست کی گئی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…