جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

کورونا وائرس، متاثرہ طبی عملے کے حوالے سے چشم کشا اعداد و شمار

datetime 22  مارچ‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس)نے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ طبی عملے کے حوالے سے چشم کشا اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔وزارت کی دستاویز کے مطابق اب تک 14 ہزار 627 ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا سے

متاثر ہوچکے ہیں۔دستاویزکے مطابق پاکستان میں کورونا نے 143 ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز کی جان لے لی۔اعداد و شمار کے مطابق 14 ہزار 627 میں 8 ہزار 588 ڈاکٹرز اور 2 ہزار 177 نرسیں کورونا وائرس کا شکار بنیں۔دستاویز کے مطابق کورونا سے متاثر ہونے والے دیگر ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد 3 ہزار 862 ہے، جن میں سے 3 ہزار 624 آئی سی یو میں فرائض انجام دے رہے تھے۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثرہ ڈاکٹروں کی بڑی تعداد کا تعلق سندھ سے ہے، جہاں 3 ہزار 226 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوئے۔دستاویز کے مطابق پنجاب میں 1944 ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ خیبر پختون خوا میں 1561، بلوچستان میں 554 ڈاکٹرز وبائی مرض کا شکار ہوئے۔این ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق دارلحکومت اسلام آباد میں اب تک 842 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔دستاویز کے مطابق آزاد کشمیر 338 اور گلگت بلتستان میں 123 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوئے۔سندھ میں کورونا کے باعث اب تک 53، پنجاب میں 26، خیبر پختون خوا میں 35، اسلام آباد میں 11، گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان میں8، آزاد کشمیر میں 7 ڈاکٹرز، نرسز اور ہیلتھ ورکرز کا انتقال ہوا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…