پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف یونیورسٹی کے طلبہ کو 10ہزار روپے جرمانہ وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

datetime 22  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( آن لائن )گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ نے گانے لگانے پر دو طلبا پر جرمانہ عائد کر دیا۔چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی سی آئی ٹی) ڈپارٹمنٹ ضیاء الدین کے مطابق دو

طلبا تدریسی ایریا میں بلیو ٹوتھ پر موسیقی لگاتے تھے جس سے تدریسی ماحول متاثر ہوتا تھا۔ضیاء الدین کا کہنا تھا کہ دونوں طلبا کو بار بار تنبیہ کی گئی لیکن بدستور ایسا ہوتا رہا جس کے بعد دونوں طلبا کو پانچ، پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور ان سے بلیو ٹوتھ بھی لے لیا گیا۔ اس حوالے سے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کے تقدس کو قائم رکھنے کے لیے ایسی موسیقی پر پابندی ہے جو دوسروں کو متاثر کرے، اگر کوئی خود اپنے تئیں موسیقی لگاتا ہے تو انتظامیہ کو کوئی اعتراض نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں ایک سال سے سگریٹ نوشی، منشیات اور سیاسی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…