بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعظم عمران خان کا بڑا کارنامہ 25 برس پرانے منصوبے کو فعال کرکے خواب کو حقیقت میں بدل دیا

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان در حقیقت نئی سوچ اور مائنڈ سیٹ کا نام ہے ،انتہائی غریب افراد کو 7 ہزار سے زائد گھر بنا کر دے دیے ہیں، دو نئے شہر بنا رہے ہیں جس سے 50 لاکھ گھروں کا ہدف پورا کرلیں گے، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، چاہتے ہیں کہ سندھ حکومت بھی تعمیرات کے

شعبے میں دی گئی مراعات سے فائدہ اٹھائے،بار بار حکومت جانے کی پیش گوئیاں ہوتی رہیں، ہمیں عوام نے 5 سال کے لیے مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پانچ سال کے لیے آئے ہیں، پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے ہم نے ملک اور عوام کیلئے کیا کیا۔جمعرات کومحنت کشوں میں گھر اور فلیٹس الاٹ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کبھی کسی نے نہیں سوچا تھا کہ محنت کش طبقے کو گھر فراہم کیا جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان کا مطلب معاشرے کو بااختیار بنانا ہے تاکہ زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہنے والے طبقے کو اوپر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو کبھی کسی حکومت نے اہمیت نہیں دی لیکن ہمارے حکومت نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ ہمیں ان کی فکر ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ 6 گریڈ کے سرکاری ملازمین کے لیے شہر میں چھوٹا سا گھر کرنا بھی ناممکن ہے لیکن واضح کردوں کہ ہم کسی پر احسان نہیں کررہے، یہ محنت کشوں کا حق ہے۔عمران خان نے بتایا ہاؤسنگ

اسکیم میں بڑی رکاوٹ متعلقہ قانون کو عدالت سے کلیئر کرنا تھا جس میں 2 سال لگے۔انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہوئی لیکن اب اس کی بنیاد پر بینک سے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔انہوںنے کہاکہ بینکوں نے 380 ارب روپے ہاؤس فنانسنگ کی مد میں

مختص کیے ہوئے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ 5 فیصد سے زیادہ سود نہ جائے اور 20 سال تک اسی شرح پر سود اپنی جگہ رہے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر ملک میں سود کی شرح بڑھ بھی گئی تو لوگوں کو 5 فیصد سے زیادہ سود نہیں دینا پڑے گا۔وزیر اعظم نے

کہا کہ اب کرایہ قسطوں میں جائے گا اور مکان محنت کشوں کی ملکیت ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، ہاؤسنگ پر مزید سرمایہ لگاتے رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچا اور اگر آج پاکستان

کورونا وبا کے انتہائی منفی اثرات سے بچا ہوا ہے تو اس کی وجہ تعمیراتی شعبے کی ترقی ہے۔انہوںنے کہاکہ تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے روزگار پیدا ہورہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قرعہ اندازی کا افتتاح بھی کیا۔اس سے قبل وزیر اعظم کے

معاون خصوصی برائے تارکین وطن زلفی بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے افراد کے فلیٹس اور گھر کے مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے 15 سو ورکرز میں فلیٹس اور گھر تقسیم کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…