بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم میں دراڑ کی وجہ کیا بنی؟ اصل خبر تو اب سامنے آئی، اہم انکشافات

datetime 18  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و اینکر پرسن عمران خان نے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے اور یہ ویڈیو اس ویڈیو لنک کے ذریعے کی جانے والی خفیہ میٹنگ کا کچھ حصہ ہے جو ن لیگ کے اکابرین نے کچھ عرصہ قبل کی تھی۔اس میٹنگ میں اس قسم کی خطرناک باتیں کی گئیں کہ جس کے نتیجے

میں کچھ دن قبل آصف علی زرداری نے ن لیگ کو کھری کھری سنا دیں اور پی ڈی ایم تحریک کا مستقبل سینیٹر اسحاق ڈاراور نواز شریف کی واپسی سے مشروط کر دیا۔اینکر پرسن عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ یہ ویڈیو لیک ہوئی ہے یا پھر جان بوجھ کر لیک کی گئی ہے۔بہرحال اس ویڈیو نے پی ڈی ایم تحریک کی صفوں میں دراڑ ڈال دی ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی اب کھل کر آمنے سامنے آئیں گے۔انہو ں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس میٹنگ میں حمزہ شہباز نے اپنے والد شہباز شریف کا بھی بیان دیا تھا جس پر نواز شریف صاحب نے ان کے سیاسی وژن کی تعریف کی تھی۔انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے اس میٹنگ میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف منفی ریمارکس دیے تھے۔اب وہی ریمارکس آصف علی زرداری تک پہنچ گئے ہیں جس کا بدلہ انہوں نے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم کی سربراہی میٹنگ میں یہ کہہ کر لے لیا کہ اب اگر تحریک چلانی ہے اور عمران خان کے خلاف حکمت

عملی جارحانہ کرنی ہے تو میاں صاحب کو واپس آنا چاہیے۔جبکہ ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اس ویڈیو کا ایک حصہ مولانا فضل الرحمان کو بھی دکھا یا گیا ہے جس میں نواز شریف صاحب ان کے بارے میں بھی منفی باتیں کررہے ہیں۔جس پر اب مولانافضل الرحمان بھی نواز شریف سے واپسی کا تقاضا کرتے نظر آئیں گے۔ لہٰذا اب یہ طے ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کا اتحاد اب پہلے والا نہیں رہااور آہستہ آہستہ یہ تحریک ناکامی سے دوچار ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…