اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

سندھ میں مزید 6 نئے اضلاع بنائے جانے کی تیاریاں مکمل

datetime 17  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہیار (آن لائن) سندھ میں مزید 6 نئے اضلاع بنائے جانے کی تیاریاں مکمل نئے چھ اضلاع میں میہڑ، کھپرو، ماتلی، حاکم آباد، شہدادپور اور چھاچھرو کو ضلع کا درجہ دینے کا امکان، 6نئے اضلاع کے بعد 7 شہروں کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی امکان ہیں جس کے لئے کاغذی کاروائی مکمل کرلی گئی ھے،یکم اپریل کے بعد ایک

سیاسی جلسے میں اعلان متوقع، مصدقہ ذرائع کے مطابق سندھ کے مزید 6نئے اضلاع بنائے جانے کی تیاریاں مکمل ھو چکی ہیں اور کاغذی کاروائیاں بھی مکمل کی جا چکی ہیں اس ضمن میں معلوم ھوا ھے کہ ضلع دادو کو توڈ کر میہڑ کو ضلع بنایا جائے گا جب کہ نیا بننے والا ضلع میہڑ، رادھن، سیتا، گاجی کھاوڑ اور میہڑ تحصیل پر مشتمل ہوگا ذرائع کے مطابق ضلع سانگھڑ کو توڑ کر کھپرو اور شہدادپور کو ضلع کا درجہ دیا جائے گااور ضلع کھپرو جام نواز علی، کھاہی اور کھپرو تحصیل پر مشتمل ہوگا جب کہ ضلع شہدادپور ٹنڈوآدم، شاہ پور چاکر اور شہدادپور تحصیل پر مشتمل ہوگا اور ضلع حاکم آباد نیوسعیدآباد اور بینظیر آباد سمیت سرھاڑی تحصیل پر مشتمل ہوگا جب کہ ضلع چھاچھرو ننگرپارکر، چھاچھرو اور تڑ مبارک تحصیل پر مشتمل ہوگا،واضح رھے کہ بدین کی تحصیل ماتلی اور سانگھڑ کی تحصیل کھپرو اور شہداد میں شہریوں کی جانب سے کئی سالوں سے مذکورہ تحصیل کو ضلع کا درجہ دئیے جانے کے حوالے سے تحریک بھی جاری ھے جب کہ ذرائع کے مطابق سندھ کے مزید چھ نئے اضلاع بنانے کے لئے تمام تر کاروائی بھی مکمل کر لی گئی ھے اور یکم اپریل کے بعد باقاعدہ سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے ایک بڑے سیاسی جلسے میں یہ اعلان متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…