لاہور (این این آئی) حکومت کا بجٹ سے پہلے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ نئے بجٹ تک موخر کردیا۔نجی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو وفاق کی طرز پر تنخواہوں میں اضافہ دینے کی بجائے ملازمین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،پنجاب حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ
نئے بجٹ تک موخر کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 19 کے افسران کیساتھ ساتھ گریڈ بیس سے بائیس کے افسران کو بھی اضافی تنخواہوں سے نوازنے کیلئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نئے بجٹ سے مشروط کردیا، پنجاب حکومت سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ابھی نہیں کرے گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بجٹ میں ہوسکتا ہے۔