بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان18 مارچ کو سبکدوش پاک فضائیہ کا اگلا سربراہ کون ہوگا؟ وزرات دفاع کی جانب سے تجویز کردہ 4نام سامنے آگئے

datetime 11  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، اسلام آباد(این این آئی) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان آئندہ ہفتے میں ریٹائر ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان18 مارچ کو اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے،پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی 18مارچ کوایئر ہیڈ کوارٹر میں ہو گی۔سبکدوش ہونے والے ایئر چیف کمان نئے سربراہ

کو سونپیں گے۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی تقرری کی منظوری کیلئے سمری وزیراعظم کو بجھوا دی گئی ہے۔وزارت دفاع نے نئے ایئرچیف کیلئے پاک فضائیہ کے 4 سینئرترین افسران کے نام تجویز کیے ہیں، نئے ایئر چیف کے لئے ایئر مارشل نعمان علی، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر، ایئر مارشل جواد سعید، ایئر مارشل حسیب پراچہ کے ناموں پر مشتمل سمری بھجوائی گئی ہے۔دریں اثنا سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول ملٹری تعاون کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ چیف آف ایئر اسٹاف ایئرمارشل مجاھد انور خان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا،ایئر مارشل مجاھد انور خان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی ملاقات کی۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سربراہ پاک فضائیہ کو وزارت میں جاری منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔ائیر چیف نے فواد چوہدری کی سربراہی میں وزارت سائنس اینڈ

ٹیکنالوجی کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاک فضائیہ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سول،ملٹری انٹرفیس کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل مجاہد انور خان نے

ٹیکنالوجی کے شعبہ میں سول ملٹری تعاون کے فروغ کیلئے پاک فضائیہ کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔پاکستان میں سول مقاصد کے لیئے ڈرون ٹیکنالوجی میں بھی وزارت سائنس اینڈ ٹیکانالوجی اور پاک فضائیہ کے اشتراک پر گفت و شنید کی گئی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

فواد چوہدری کا زراعت کے شعبہ میں ڈرون ٹیکناکوجی کے استعمال کے بارے بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں برق رفتار ترقی ممکن ہوسکے گی۔ ایئر چیف نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ڈرون ٹیکنالوجی میں پاک فضائیہ

کی بھرپور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ ایسے اشتراک سے چند ماہ میں ہی پورے ملک میں پاکستانی ساختہ ڈرون کی پیداوار کی راہ ہموار ہوسکے گی۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاک فضائیہ کی ملکی دفاع کیلئے ناقابل فراموش خدمات پر تبصرہ کرتے ہوئے 27 فروری کو بھارتی

جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگوں کا انحصار ایئرواسپیس ٹیکنالوجی پر ہوگا اور جنگ کے نتیجے کا تعین کسی بھی ملک کی فضائیہ کی استعداد کریگی۔ ملاقات میں سیکریٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارشد محمود بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…