منگل‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2026 

امیدوار چیئرمین سینٹ کی سلیکشن، وزیراعظم عمران خان کی چال نے اپوزیشن کو مشکل میں ڈال دیا‎

datetime 8  مارچ‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن پر ترجمانوں کو ٹاسک سونپتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپٹ نظام کی محافظ ہے،ایک نااہل شخص نے پیسے کے زور سینیٹ الیکشن جیتااور اب چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھ رہا ،سینیٹ الیکشن سے قبل جو خدشات ظاہر کیے تھے وہ سچ ثابت ہوئے ، الیکشن کمیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ،ٹریس ایبل بیلٹ پیپرز چھاپنے

میں کتنا وقت لگتا ہے ؟ماضی کی حکومتوں نے پیسہ لوٹا اور پھر اس پیسے سے الیکشن خریدے اور یہ لوگ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن خریدا کرتے تھے،پھر عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلواتے ہیں ،کرپشن کرکے نیلسن منڈیلا کی طرح تقاریر جھاڑتے رہے ،کچھ صحافی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے کہ منڈیلا کو بولنے دیں ،قوم کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہیں ،حکومتی ترجمان پی ڈی ایم کیخلاف مزید فعال ہوںاورسینیٹ الیکشن پرپیسے کے استعمال پرحکومتی بیانیہ کو اجاگرکیا جائے، قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کریں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینٹ انتخابات ، اعتماد کے ووٹ کے بعد سیاسی صورتحال ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹص کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی اورالیکشن ایکٹ کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں مریم نواز کے بیان ’’ٹکٹ چلا‘‘ کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں ڈسکہ این اے 75 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ۔حکومتی ترجمان کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کئی سوالات بھی اٹھائے گئے ۔سینیٹ الیکشن میں چھوٹی سیٹ پر تحریک انصاف کی امیدوار کو کامیابی ملی اور حفیظ شیخ کی سیٹ پر شکست کیوں ہوئی ؟ چوری کا الیکشن جیتنے پر خوشیاں منائی گئیں ، اگرہائوس کا اعتماد نہیں تھا تو فوزیہ ارشد کیسے جیت گئی ؟ ہائوس کا ارادہ نہ ہوتا تو فوزیہ ارشد کیسے جیت جاتی؟ الیکشن کمیشن نے ذمہ اری کا مظاہرہ نہیں کیا ٹریس ایبل بیلٹ پیپرز چھاپنے میں کتنا وقت لگتا ہے ؟وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے دوران جس طرح اپوزیشن نے پیسہ چلایا پوری قوم کے سامنے ہے۔ انتخابی اصلاحات سیکرپشن کے دروازے بند کروں گا، مستقبل میں پیسہ کا استعمال روکنے قانون سازی پر کام جاری ہے۔ کوشش ہے آئندہ سینیٹ انتخابات اوپن ووٹنگ کے ذریعے ہوں گے، مستقبل میں صاف ، شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ صادق سنجرانی ہمارے مضبوط امیدوار ہیں، انشا اللہ کامیاب ہوںگے۔ اپوزیشن ناکام ہوئی اور مستقبل میں بھی ناکام ہوگی۔ پی ڈی ایم والوں کو ہر جگہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سے قبل جو خدشات ظاہر کیے تھے وہ سچ ثابت ہوئے ، ماضی کی حکومتوں نے پیسہ لوٹا اور پھر اس پیسے سے الیکشن خریدے اور یہ لوگ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن خریدا کرتے تھے،پھر عوام کی جیبوں سے پیسہ نکلواتے ہیں ،کرپشن کرکے نیلسن منڈیلا کی طرح تقاریر جھاڑتے رہے ،کچھ صحافی بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے کہ منڈیلا کو بولنے دیں ،قوم کی اخلاقیات تباہ کردی گئی ہیں ،حکومتی ترجمان قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کریں۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کرپٹ نظام کی محافظ ہے اورمجھے پتہ ہے کہ کتنا پیسہ فی سینیٹر دیا گیا اور یہ پیسہ صرف اسلام آباد میں نہیں بلکہ خیبرپختونخواہ میں بھی چلا ہے ،حکومتی ترجمان سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلنے کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہ کریں کیونکہ ایک نااہل شخص پیسے کے زور پر سینیٹ میں آگیا ہے اور اب پیسے کے زور پر چیئرمین سینیٹ کا خواب دیکھ رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں ہماری پٹیشنزکوکسی خاطرمیں نہیں لایاگیا،وزیر اعظم نے کہاکہ سینیٹ الیکشن پرپیسے کے استعمال پرحکومتی بیانیہ کو اجاگرکیا جائے اورپی ڈی ایم کیخلاف حکومتی ترجمانوں کو مزید فعال ہونا ہوگا ۔وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی اورعام آدمی کی آسانی ترجیح ہے،عوام کوآگاہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…