ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، متعدد بچے زخمی

datetime 7  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چا بچے زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گھوٹگی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکا اوباڑو میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب ہوا،

دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق دھماکے سے متعلق پولیس کا موقف تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے ڈبے سے کھیل رہے تھےکہ دھماکا ہوگیا، دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے۔صورت حال اس وقت مزید پچیدہ ہوئی جب زخمی بچوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونےپر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا، بعد ازاں شہری زخمی بچوں کو اسپتال لے گئے۔دوسری جانب آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈی ایس پی کےدفتر کےقریب مبینہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ا ایس پی گھوٹکی سےپولیس اقدامات وکارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔واضح رہے گذشتہ سال اگست میں شکار پور اور جیکب آباد میں رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…