منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے،انشا ء اللہ، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے،مریم نواز کا پیغام

datetime 26  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنا ثابت کرتا ہے کہ تم نے چوری کی ہے۔ ووٹ چوری میں ملوث افسران کو بچانا ثابت کرتا ہے ہے کہ چوری تمہارے کہنے پر کی گئی۔حکومت کی جانب سے این اے 75ڈسکہ کے ضمنی ا نتخابات بارے الیکشن کمیشن کے

فیصلے کو چیلنج کرنے کے اعلا ن ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا دوبارہ الیکشن سے فرار ثابت کرتا ہے کہ تم جانتے ہو عوام تمہاری ضمانتیں ضبط کرائے گی! انشاء اللہ!۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے!۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نام نہاد کپتان کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو نے والی ہے، نالائقوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، قرض لے کر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،حکومتی وظیفہ پر پلنے والے تر جمانو ں نے جھوٹ بولنے کی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران اپنے گرد بٹھائے انویسٹرزکے بارے میں بھی قوم کو بتائے کہ انہوں نے پیسے کہاں سے بنائے، قوم عارف نقوی اور ابراج گروپ کو نہیں بھولی جس پر عمران خان پلتا رہاہے، عمران خان اپنے پالنے والوں کو سیف گاڈ کررہاہے،وفاداریاں تبدیل کرنے والوں اور پی ٹی آئی والوں کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ نااہل عمران نیازی نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے اور سلیکٹڈ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی، ان شا ء اللہ جلد عوام کو جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا ملنے والا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…