پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ویڈیو اسکینڈل پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )سے ثبوت اور شواہد مانگ لئے

datetime 22  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ انتخابات 2018 ء کے حوالے سے ویڈیو اسکینڈل پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن )سے ثبوت اور شواہد مانگ لئے جبکہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ اگر آپ کوئی اضافی شواہد دینا چاہئیں تو فراہم کردیں ،ہم جلد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے آپ کی درخواست پر نوٹس جاری کرنا ہے یا نہیں

؟ ویڈیو اسکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس نہیں لیا بلکہ آپ نے درخواست دائر کی ہے ، شواہد درخواست کے ساتھ نہیں لگائے، آپ اپنی کوششوں کے حوالے سے کمیشن کو بتائیں کہ آپ نے کیا ویڈیو اسکینڈل میں ملوث کسی شخص سے رابطہ کرکے اسے بطور شواہد لائے ہیں ؟۔پیر کو سال 2018 ء سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ویڈیو سکینڈل پر مسلم لیگ نون کے مرتضی جاوید عباسی کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔مسلم لیگ (ن )کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ 2018 ء کے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے ، الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن شفاف کرانے کیلئے وسیع اختیارات دیے گئے ہیں، شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ کیا یہ ویڈیو آپ کے علم میں بھی ابھی آئی ؟ اس سے قبل آپ کی جماعت کو اس ویڈیو کے حوالے سے کوئی علم نہیں تھا ؟ الیکشن کمیشن بلا تفریق جائیگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن لیکشن کی بے شک ڈیوٹی ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کرے ، اس وقت ویڈیو اسکینڈل کیس میں الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس نہیں لیا ، بلکہ آپ نے درخواست دائر کی ہے لیکن شواہد درخواست کے ساتھ نہیں لگائے،آپ اپنی

کوششوں کے حوالے سے کمیشن کو بتائیں کہ آپ نے کیا ویڈیو اسکینڈل میں ملوث کسی شخص کو بطور شواہد لایا ہے ؟ جو لوگ ویڈیو میں آ رہے ہیں انہوں نے میڈیا میں بیان دئیے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ جن لوگوں نے اس کیس کے حوالے سے بات کی ہے آپ انہیں تو بطور شواہد لگا سکتے ہیں؟ کمیشن اپنا کام کرے گا، الیکشن

کمیشن انتخابات میں شفافیت پر غیر جانبدارانہ اقدامات اٹھاتا ہے ، ویڈیو سیکنڈل کی تحقیقات کے حوالے سے شواہد دیں تاکہ الیکشن کمیشن کارروائی کرے ، الیکشن کمیشن تحقیقاتی اداروں کو بلاکر ویڈیو کی تحقیقات کراسکتا ہے۔ممبر الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے سپریم کورٹ نے

واضح بیان دیا کہ کیا ہر سیاسی جماعت کے ارکان اسمبلی بکائو مال ہیں؟ آپ نام بتائیں کہ کون لوگ اس ویڈیو میں ملوث ہیں؟ کیا ویڈیو میں کوئی گفتگو سنائی دے رہی ہے کہ کس معاملے کے پیسے کی transaction ہو رہی ہے؟ آپ شواہد فراہم کریں،کیا سارے ایم پی ایز ایسے ہیں ، کسی میں جرات نہیں کہ آکر کہیں کہ ہم ایسے نہیں ہیں ؟

اگر کمیشن ایسے ہر ممبر کے خلاف کاروائی کرے گا تو اسمبلی کا تو کورم ہی پورا نہ ہوگا ، ہم تو جرات کرتے ہیں لیکن آپ تو خود مصلحتوں کا شکار ہو جاتے ہیں ، گزشتہ سینیٹ انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی عظمی بخاری ، امیر مقام کو نوٹس بھی بھیجا لیکن انہوں نے الیکشن کمیشن میں آنا تک مناسب نہ سمجھا۔

جہانگیر جدون نے کہا کہ الیکشن کمیشن ڈی جی ایف آئی کو کہیں کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرائیں ، ویڈیو خود ایک ثبوت ہے، پرویز خٹک نے خود کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ کس گھر میں پیسے دیے گئے، پی ٹی آئی کے چیئرمین نے خود کہا کہ ہم نے لوگوں کو نکالا ہے۔مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ میں نے ہارس ٹریڈنگ معاملے

میں ملوث دو ایم پی ایز سے بات کی، تاہم وہ آنے کو تیار نہیں ہیں، پیسوں کے لین دین میں ملوث ارکان کی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کرے۔ممبر ارشاد قیصر نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد تحریک میں جو کچھ ہوا اس کے خلاف کی کارروائی ہوئی؟ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ہم نے آپ کی درخواست کی فائل پڑھ رکھی ہے اگر آپ کوئی اضافی شواہد دینا چاہئیں تو فراہم کردیں ہم جلد فیصلہ کریں گے کہ ہم نے آپ کی درخواست پر نوٹس

جاری کرنا ہے یا نہیں ؟الیکشن کمیشن نے کیسکی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن کے باہر (ن )لیگی رہنما مرتضی جاوید عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جب بھی سینیٹ کے انتخابات ہوتے ہیں تو خیبرپختونخوا کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے،چند ضمیر فروشوں کی خاطر سب کو بدنام کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ابھی جو ویڈیو اسکینڈل سامنے آیا اس میں اسپیکر اسد قیصر کا نام لیا گیا،اس معاملے کی انکوائری ضروری ہے،متعلقہ ایم پی ایز کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…