اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

ماں نے دو کم سن بچوں کومار کر گھر کو بھی آگ لگا دی، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 22  فروری‬‮  2021 |

مانگا منڈی (این این آئی) مانگا منڈی کے علاقے میں ماں نے اپنے دو کم سن بچوں کو قتل کر کے گھر کو آگ لگا دی،پولیس نے میاں بیوی کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے میں تنزیلہ نامی خاتون نے اپنے دو کم سن بچوں تین سالہ عبدالرحمان اور چار سالہ فیضان کو قتل کر ے خود کو بچانے کیلئے آتشزدگی کا ڈرامہ رچایا اور گھر کو آگ لگا دی ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ان کے آنے سے پہلے بچے جاں بحق ہوچکے تھے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانز ک کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور

شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کاآغاز کردیا ۔پولیس کے مطابق اہل محلہ سے تحقیقات کی تو اہل محلہ کا کہنا تھا معاشی تنگدستی کے باعث میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا رہتا تھااور خاتون بہت جذباتی تھی بات بات پر لڑائی کرتی تھی ۔پولیس نے بچوں کی والدہ اور باپ کو تحویل میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کر لیے تحقیقات کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔واضح رہے کہ آگ کے واقعات کی شرخ میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے کئی بچے یتیم تو کئی مائو ں کی گود اجڑ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…