پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بیلٹ پیپرز سے بھرے بیگ کی ویڈیو وائرل، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، بڑا حکم جاری

datetime 19  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بیلٹ پیپرز سے بھرے بیگ کی وائرل ویڈیو کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر کومعاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا،الیکشن کمیشن نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا ہے کہ قانون کے مطابق ایکشن لیاجائے۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی

مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے، دھاندلی پلان میں پولیس بھی ملوث ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پی ٹی آئی رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے۔ ووٹوں کا تھیلا کھلا ہوا تھا، عطاتارڑ اور لیگی عادل چٹھہ نے دھاندلی کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ویڈیو میں کارکنان پوچھ رہے ہیں کہ جعلی ووٹوں کا بیگ کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں، ہم نے آپ کی پوری جاسوسی کی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیارولی نے کامیابی حاصل کرلی،تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر کاکاخیل دوسرے نمبر پر آئے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، پولنگ کے دوران نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…