پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سینیٹ کی 48نشستوں کیلئے کتنے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے لیئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لیئے کل 170امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، پنجاب سے 29 سندھ سے 39، خیبرپختونخوا سے 51 بلوچستان سے 41 اور اسلام آباد سے 10 امیدواروں نے

کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی جنرل نشستوں پر پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالحفیظ شیخ،سید محمد علی بخاری اور فرید رحمن، جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی،(ن) لیگ کی جانب سے طارق فضل چوہدری اور محمد یوسف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین کی ایک مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشداور منیرہ جاوید مرزا جب کہ (ن) لیگ کی فرح ناز اکبر، فرزانہ شامل ہیں، صوبہ پنجاب سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کے لئے (ن) لیگ کے مشاہد اللہ خان، پرویز رشید، افنان اللہ خان، سعود مجید، زاہد حامد،ساجد میر، محمد بلیغ الرحمان، عرفان الحق صدیقی، جب کہ پی ٹی آئی کے نیلم ارشد شیخ، جمشید اقبال چیمہ، محمد خان مدنی، سیف اللہ خان نیازی، روبینہ اختر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، عون عباس، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز حسین مہناس اور اعجازچوہدری، (ق) لیگ کے کامل علی

آغا نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لئے (ن) لیگ کی سعدیہ عباسی اور سائرہ تارڑ، پی ٹی آئی کی نعیم ارشاد شیخ، فرحت شہزادی اور زرقہ سہروری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، پنجاب سے سینیٹ کی دو ٹیکنو کریٹ / علماء نشستوں کے لئے

(ن) لیگ کے اعظم نذیر تارڑ جب کہ پی ٹی آئی کے سید علی ظفر اور عطاء اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، صوبہ سندھ سے سینٹ کی جنرل نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن،سلیم ماؤنڈوی والا،شیری رحمان، دوست علی جست، جان مہتاب حسین ڈہر،تاج حیدر

اور شہادت اعوان جب کہ پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا،محمود باقی مولوی،امید علی جونیجو، محمد اشرف جباراور زونیرہ ملک، ایم کیو ایم کی ظفر احمد خان کمالی،سہیل منظور خواجہ،سید فیصل علی سبزواری اور عبدالقدیر خانزادہ،محمد عامرخان شامل ہیں،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے

صدر الدین شاہ، عبدالرحیم نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں،سندھ سے خواتین کی دو نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی کی پلوشہ زئی خان، رخسانہ پروین، خیر النساء اور فرزانہ حنیف، ایم کیو ایم کی خالدہ عتیب، سبین غوری، پی ٹی آئی کی سرینہ عدنان، فضاء ذیشان نے کاغذات نامزدگی

جمع کرائے، سندھ سے ٹیکنو کریٹ اور علماء کی دو نشستوں کے لئے پیپلز پارٹی کے فاروق حمید نیک اور شہادت اعوان، کریم احمد خواجہ، ایم کیو ایم کے محمد عبدالرؤف صدیقی، سید خضر عسکر زیدی، ڈاکٹر شہاب امام، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابرو، حنید حسین لاکھانی، محمد حسن بخشی،

ثمر علی خان، جب کہ تحریک لبیک پاکستان کے یشاء اللہ خان افغان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبر پختونخوا سے سینیٹ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کے فرحت اللہ بابر،اے این پی کے ہدایت اللہ خان، جمعیت علمائے اسلام کے عطاء الرحمان اور

محمد طارق خٹک، پی ٹی آئی کے شبلی فراز اور فیصل سلیم رحمان، محسن عزیز، اورنگزیب خان،ذیشان خانزادہ، دوست محمد خان، محمد رضوان خان، حامد الحق،مینا خان،لیاقت خان ترکئی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عباس آفریدی، جماعت اسلامی کے عطاء الرحمان، جبکہ

ملک نجیب گل خلیل، نصر اللہ خان وزیر،تاج محمد آفریدی،شکیل آفریدی اور سجاد حسین نے آزاد امیدواروں کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،کے پی سے خواتین کی دو نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والی خواتین میں پی ٹی آئی کی فلک ناز، زرین ریاض،ثانیہ نشتر

،صاثمہ خالد،حمیدہ شاہد،امت آراء کاکا خیل، جب کہ پی ایم ایل این کی جانب سے فرح خان،پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ تہماز خان، جے یو آئی کی جانب سے نعیمہ کشور خان،عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے تسلیم بیگم،جب کہ مسرت جبین نے آزاد حیثیت سے خواتین کی نشستوں

کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،کے پی کے سے ٹیکنو کریٹ اور علماء کی نشستوں کے لئے پی ٹی آئی کی جانب سے حامد الحق،دوست محمد خان، محمد ہمایوں مہمند، دلروز خان، پیپلز پارٹی کی جانب سے فرحت اللہ بابر،جمعیت علماء اسلام کی جانب سے زبیر علی، (ن) لیگ کی جانب

سے ریحان عالم خان جب کہ شوکت جمال، امیرزادہ اور محمد علی خان سیف نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک اقلیتی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ اور آریش کمار،

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے رنجیت سنگھ اور جاوید گل، جب کہ این اے پی کی جانب سے آصف بھٹی شامل ہیں،بلوچستان سے سینیٹ کی سات جنرل نشستوں کے لئے باپ پارٹی کے سرفراز احمد بگٹی، ستارہ ایاز،منظور احمد، اورنگزیب، حسین بلوچ،پرنس احمد عمراحمد زئی،عبدالخالق

خاک،بی این پی عوامی کے اسرار اللہ خان زہری،بی این پی مینگل گروپ کے محمد ساجد کریم، جمہوری وطن پارٹی کے محمد جواد، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے عثمان خان کاکڑ، پی ٹی آئی کے محمد عبدالقادر، سید ظہور احمد، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مولانا عبدالغفور حیدری،

خلیل احمد گلیدی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد قاسم، عوامی نیشنل پارٹی کے عمر فاروق جب کہ میر سردار خان رند اور محمد عبدالقادر نے آزاد امیدوار حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بلوچستان سے خواتین کی دو مخصوص نشستوں کے لئے اے این پی کی جانب سے

بینش سکندر مسیح، پاکستان نیشنل پارٹی کی نسیمہ احسان، بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے صائمہ ممتاز، کشوی گچکی اورشنینہ خان،بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ سے شمائلہ افشین، جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے آسیہ ناصر، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی جانب

سے طاہرہ جتک نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی دو ٹیکنو کریٹ /علماء نشستوں پر جمعیت علماء پاکستان کی جانب سے کامران مرتضیٰ باپ پارٹی کی جانب سے نوید جان بلوچ، سعید احمد ہاشمی، محمد نواز نصر اور منظور احمد،

بی این پی(مینگل)سے محمد ساجد ترین، پی این پی عوامی سے محمد آصف، جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے محمد ابراہیم جب کہ بلوچستان سے سینیٹ کی ایک اقلیتی نشست کے لئے جمعیت علماء اسلام پاکستان کی جانب سے حمن داس، باپ پارٹی کی جانب سے دانیش کمار، سنیل کمار،

خلیل اور اے این پی کی جانب سے اقلیتی نشست پر بینش سکندر مسیح نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں کے لئے 21،ٹیکنو کریٹ /علماء نشستوں کے لئے تین خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے پانچ کل 29 کاغذات نامزدگی

جمع کرائے گئے، سندھ سے جنرل نشستوں کے لئے 19 ٹیکنو کریٹ /علماء نشستوں کے لئے گیارہ، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں کے لئے 9 (کل 39) امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں کے لئے بائیس ٹیکنو کریٹ /علماء نشستوں

کے لئے 11 خواتین کے لئے مخصوص کردہ نشستوں پر پانچ جب کہ5 اقلیتی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے، بلوچستان سے جنرل نشستوں کے لئے 19 ٹیکنو کریٹ / علماء کے لئے آٹھ، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر 9 جب کہ پانچ اقلیتی نشستوں

کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جب کہ وفاقی دارالحکومت سے جنرل نشستوں پر 6، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ انتخابات کے لئے چاروں صوبوں اور وفاق سے جنرل نشستوں پر کل 87 امیدواروں نے، ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 33 امیدواروں نے، خواتین کے لئے مخصوص نشستوں پر کل 40 امیدواران نے جب کہ اقلیتی نشستوں پر کل 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…