بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی طالبہ نے اے سی سی اے کے امتحان میں اعلیٰ کارکردگی سے ملک کا نام روشن کر دیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی طْلَبہ،ایسوسی ایشن آف چارٹرڈسرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس(اے سی سی اے)کے گلوبل پروفیشنل اکاؤنٹنسی کے امتحانات میں، اعلیٰ کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ مسماۃ زارا نعیم کو،دسمبر، 2020ء میں منعقد

ہونے والے، اے سی سی اے کے فنانشل رپورٹنگ کے امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر عالمی انعام یافتہ قرار دیا گیا ہے۔اکاؤنٹنسی کے شعبے میں،اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ اِس کوالیفکیشن سے، دنیا بھر میں، لوگوں کے لیے، انتہائی پر وقار اور تسلی بخش کیرئیر کے مواقع کے لیے دروازے کھلتے ہیں۔ مسماۃ زارا، اپنی اِس کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد کو دیتی ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کی لڑکیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی کہ وہ تمام مصنوعی رکاوٹوں کوعبور کر کے،اپنے خواب پورا کرنے کی کوشش کریں۔پاک فوج میں ایک اہم عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد،مسماۃ زارا کے والد نے خود بھی ماسٹرز ڈگری حاصل کی اوراپنے بیٹی کے بارے میں بھی، ملک کے لیے، اسی طرح کے بڑے کارنامے انجام دینے کے حوالے سے، انتہائی پرجوش تھے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسماۃ زارا نے کہا:”میرے والد، میرے لیے، حقیقی معنوں میں ایک مثالی شخصیت ہیں۔ میں اْن کو، فوج میں ترقی کرتا ہوئے دیکھ کربڑی ہوئی ہوں اور اِس بات نے مجھے ہمیشہ متاثر کیا ہے کہ میں بھی اْن کے نقش قدم پر چلوں۔“مسماۃ زارا نے مزید کہا کہ”اْن کے سونے کے تمغے اور پھر ایم بی اے کی ڈگری نے مجھے اِس بات پر

مجبور کیا کہ میں بھی خود کو چیلنج دوں اور،خود کو مطالعے کے لیے مخصوص کر کے، اِس وراثت کو آگے بڑھاؤں۔“ کووِڈ19- کی وجہ سے عالمی سطح پر غیر معمولی انتشار کے باوجود اے سی سی اے اِس قابل رہا کہ دنیا بھر کی مارکیٹوں میں سے زیادہ تر مارکیٹوں میں تقریباً 153,000 امتحانات منعقد کر سکے۔ان امتحانات کے

دوران،سرکاری احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے،طلبہ کی صحت اور تحفظ کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے تھے۔مسماۃ زارا نے اے سی سی اے کا انتخاب کیوں کیا، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مسماۃ زارا نے کہا:”اے سی سی اے میرے لیے ایک قدرتی انتخاب تھا۔ فوج سے تعلق رکھنے والے اکثر خاندان چند سالوں بعد ایک جگہ

سے دوسری جگہ منتقل ہو جاتے ہیں، لہٰذا مجھے ایسی کوالیفکیشن کی ضرورت تھی جس میں یقینی طور پر لچک پائی جاتی ہو اور عالمی سطح پر نقل پذیری کی گنجائش بھی موجود ہو۔ تقریباً 179 ممالک میں 527,000 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کر نے اور ایسے امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کے لیے اے سی سی اے بہترین انتخاب

ہے جنہیں مختلف مقامات پر منتقل ہونا پڑتا ہے۔“اکاؤنٹنسی اور فنانس کا پیشہ صرف مردوں کے لیے، اِس مفروضے کا خاتمہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا:”اب ایسا نہیں ہے۔ اے سی سی اے جیسے ادارے خواتین کو بھی رسائی فراہم کر رہے ہیں اور آپ کو حیرت ہوگی کہ اب اے سی سی اے میں طلبہ کی58 فیصدتعداد لڑکیوں پر

مشتمل ہے اور پیشہ ور اکانٹنٹس بننے کی خواہش رکھنے والی خواتین کی یہ تعداد ہمیشہ کہیں زیادہ ہے۔مسماۃ زارا بڑے خواب دیکھتی ہیں اور اے سی سی اے کی رکنیت حاصل ہونے کے بعد خوداپنی کنسلٹنسی فرم قائم کرنے کے لیے پْر عزم ہیں۔انہیں یقین ہے کہ عالمی سطح پر تسلیم کی جانے والی قابلیت اور اے سی سی اے کی جانب سے

ارکان کو پیش کی جانیوالی رکنیت اور تعلقات کے باعث، اْن کی فرم اِس قابل ہو گی کہ بین الاقوامی کلائنٹس حاصل کر سکے۔ دی ایسو سی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس، اْن صلاحیتوں اور قابلیتوں کا انتہائی سخت امتحان لیتی ہے جن کی آج کے اکاؤنٹنٹس کو ضرورت ہے اورساتھ ہی اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مزاج میں مستحکم روئیے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔یہ کوالیفکیشن طلبہ کو، بطور قابل اور اخلاقیات پر یقین رکھنے والے فنانس پروفیشنل کے طور پرنہایت مفیدکیرئیر کے لیے تیار کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…