جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومتی پالیسیوں سے نالاں سرکاری افسران وملازمین دھڑا دھڑ قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے لگے

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)بیوروکریسی کے حوالے سے حکومت کی پالیسیوں سے نالاں متعدد سرکاری افسران وملازمین قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے اس تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کا

کہنا ہے کہ ان افسران و ملازمین میں وہ شامل ہیں جن کی سروس ایک سال یا اس سے کم ہے ،در اصل یہ قبل از ریٹائرمنٹ رخصت ہے۔حکومت کی طرف سے 60 سال عمر پوری کر کے ریٹائرمنٹ لینے والوں کو ایک سال کی تنخواہ لیو انکیشمنٹ کی مد میں دی جاتی ہے ،افسران و ملازمین اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سال قبل ہی 59 سال یا اس سے زائد کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں ۔دوسری جانب نئے مالی سال 2021-22کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی گئی ہے رواں مالی سال وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے پے اینڈ پنشن کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہیں ذرائع نے بتایاہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کی گئی ہے مختلف محکموں کی جانب سے تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے نئے مالی سال کے

بجٹ میں 2سے 15فیصد تک اضافہ کے امکانات ہیں سرکاری ملازمین کے احتجاجوں کے باعث تنخواہوں میں ممکنہ طورپر اضافہ کئے جانے کے امکانات ہیں نئے مالی سا ل کے بجٹ کے لئے بعض محکموں کی جانب سے ٹیکسوں میں رد و بدل جبکہ بعض محکموں کی جانب سے ملازمین

کی تنخواہوں میں اضافہ کی تجاویز تیارکی ہے بعض محکموں کی جانب سے ملازمین کی اپ گریڈیشن کی تجاویز دی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سا ل کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت تنخواہوں میں اضافہ کریگی

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے لئے بعض تجاویز زیر غور ہے تاہم حتمی منظوری صوبائی کابینہ کی جانب سے دیدی جائیگی تنخواہوں میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے کئے جانے کے امکانات ہیں تنخواہوں میں کتنا فیصداضافہ کیا جائے اور اس کے لئے

کتنا فیصد فنڈ درکار ہے خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے پاس تنخواہوں میں اضافہ کے حوالے سے فنڈز موجود ہے کہ نہیں اور کیا صوبائی حکومتیں تنخواہوں میں اضافہ کی حمایت کرتی ہے کہ نہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ وزارت خزانہ کودی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…