کوئٹہ(آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے دعوی کیا ہے کہ چوروں کا لیا ہوا غیر ملکی قرضہ بمعہ سود واپس کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف حکومت کے ڈھائی سال کے
دوران 2 بڑے ڈیمز، 2 بڑی نہریں، 4 نئی موٹرویز،10 بڑے ہسپتال، 10 بڑی یونیورسٹیز، ایم ایل ون، راوی ریور سٹی، بنڈل آئی لینڈ، 5 بڑے ہائیڈرو پاور منصوبے، ونڈ پاور، سولر پاور، جی بی، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں صحت کارڈ، ایران بارڈر پرباڑ لگانیکا آغاز شامل ہیں بلکہ 20 ارب ڈالرز چوروں کا لیا ہواقرضہ بمعہ سود واپس کر دیا ہے، 11 سے19 لاکھ لوگوں کی ٹیکس نیٹ میں شمولیت، کروڑوں درخت لگائے، کراچی کیلئے KCR ریل نظام، احساس پروگرام، بلوچستان کے پسماندہ ترین علاقوں کیلئے پہلی مرتبہ 600 ارب روپے کے پیکج کاآغاز وغیرہ اور سب سے بڑا کارنامہ سارے چوروں، ڈاکوں کی واٹ ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں مارکیٹوں کے قیام سے نہ صرف مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ ہمسایہ ممالک سے اسمگلنگ کے روک تھام میں بھی مدد ملے گی وزیراعظم افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر پر مارکیٹوں کی تعمیر پرکام تیز کرنے کی ہدایت کریں۔