عمران صاحب خد اکیلئے انڈوں اور تیل پر نوٹس نہ لینا مزید قیمتیں بڑھ جائیں گی، وزیر اعظم سے پرزور مطالبہ کردیاگیا

26  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوںمیں مزید اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انڈے 300 سو روپے درجن ، تیل320روپے کلو، عمران مافیا نے عوام کا تیل نکال دیا ہے ۔

سب سے پہلے عمران صاحب سے درخواست ہے کہ خدا کے لئے انڈوں اور تیل مہنگا ہونے کا نوٹس نہ لینا ،عمران صاحب آپ نے نوٹس لیا تو قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی اور بے چارے عوام مزید مہنگی اشیاء نہیں خرید سکتے ،مئی 2018 میں تیل 180 روپے فی لیٹر تھا ، ‘صادق اور امین ‘کے دور میں پیکٹ میں300اور بوتل میں320 روپے مل رہا ہے ،تین مہینے پہلے تیل 260 روپے فی لیٹر ، دو ہفتے پہلے 280 روپے فی لیٹر ، اور آج 300 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے ،2018میں انڈا 7 روپے کا اورفی درجن 84 روپے تھے ، ‘صادق اور امین’ کے دور میں انڈے300 روپے فی درجن ہوچکے ہیں ،آٹا ، چینی ، گیس، بجلی دوائی مافیا کی جیب بھرنے کے بعد سہولت کار عمران صاحب کمیشن بناتے ہیںواہ۔،اب انڈے ، مرغی اور تیل مافیا کی جیب بھرنے کی باری ہے، پھر سہولت کار عمران صاحب ایک اور کمیشن بنائیں گے، واہ ۔کمیشن لینے کے بعد کمیشن بنانا ووٹ چور حکومت کا عوام کوفریب دینے کا معمول بن چکا ہے ۔عوام کو گبھرانے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ ہر طرح کے مافیا کے سہولت کار عمران صاحب کے اب گھر جانے کا وقت آ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…