اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کر رہے ہیں‘لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنمائوں اور کارکنوںکی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوط کر لیا جبکہ فاضل عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ  پٹواری بھی تو آپ کے ہی تیار کیے گئے ہیں، پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کر رہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق نے

درخواست پر سماعت کی ۔سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر جواب جمع کرا دیا۔ہوم سیکرٹری او ر آئی جی پنجاب کی جانب سے جواب جمع کرایا گیا ۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ بلاجواز کسی لیگی کارکن ہے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی زندگی کو تحفظ فراہم کرے، جہاں کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی ہو گی وہاں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے وکیل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب درج کیے گئے مقدمات کی تفصیل کے بغیر ہی آ گئے ہیں، رہنمائوں کی گرفتاریاں پی ڈی ایم جلسے کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہیں ، غیر قانونی طور پر لیگی رہنمائوں اور کارکنوں پر اکیس مقدمات درج ہو چکے ہیں اور یہ مقدمات پٹواریوں کی مدعیت میں درج ہو رہے ہیں۔جسٹس چوہدری مشتاق نے ریمارکس دیئے کہ پٹواری بھی تو آپ کے ہی تیار کیے گئے ہیں، پٹواری نئے پاکستان میں بھی پرانا کام ہی کر رہے ہیں۔ فاضل جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہ بلند ہوا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…