جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شیخ رشید کے وزیر داخلہ بنتے ہی حکومت کا 13دسمبر لاہور جلسے کے بارے میں بڑا فیصلہ

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی )شیخ رشید کے وزیر داخلہ بننے کے فوراً بعد پنجاب حکومت نے پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کو 13دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے

اجلاس میں پی ڈی ایم کو 13 دسمبر کو جلسے کی اجازت نہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلسہ کرنے پر پی ڈی ایم کے تمام رہنمائوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مینار پاکستان کو جانے والے راستے بند نہیں کئے جائیں گے، اگر بہت ضروری ہوں تو صرف دو مقامات پر کنٹینرز کھڑے کئے جا سکتے ہیں۔اجلاس میں رپورٹ پیش کی گئی کہ مینار پاکستان میں 13دسمبر سے متعلق تھریٹ الرٹس موجود ہیں ، کورونا ایس او پیز اورکوویڈ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر حکومت پنجاب کی جانب سے قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ کے اجلاسوں کے بعد معاملہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی میں رکھا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…