جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

کھانا کھلانے پر بٹ کڑاہی پر مقدمہ ، مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ‎

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے 13دسمبر کے جلسے کیلئے عوامی رابطہ مہم کے لئے نکالی گئی ریلی کے دوران مختلف تھانوں میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میرا بدلہ عوام سے مت لو ، کبھی کسی حکومت کو اتنی نیچ حرکتیں کرتے نہیں دیکھا ۔ انہوںنے کہاکہ لاہور ی اسی اخلاقی گراوٹ اور

انہیں حرکتوں کے خاتمے کیلئے اور زوروشور سے باہر نکلیں گے ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان چھپ چھپ کر ریلیاں دیکھتے ہیں ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجا جارہا ہے اور کبھی دوسرے کو،عمران خان آپ کو گھر جانا ہی ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی،عمران خان وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کریں اور فوری طور پر بے بنیاد پرچے واپس لیں ۔ ان خیالات کامریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ فاشسٹ سلیکٹڈ ٹولا اس وقت ملک پر حکمران ہے، آپ ہار چکے ہیں آپ نے تسلیم کرلیا ہے،آپ کو شرم آنی چاہیے ،آپ نے تو ایک کروڑ نوکری دینی تھی ۔انہوںنے کہاکہ ریلی کے دوران بٹ کڑاہی سے کھانے پر میں اور مریم نواز مذاق میں بات کررہے تھے کہ بٹ کڑائی پر پرچہ ہوگاتو وہی ہوا بٹ کڑاہی کے مالک کے خلاف مقدمہ کردیا گیا،اب ہم پاپا جونز کا پیزا کھانے جائیں گے ہمت ہے تو پرچہ کاٹیے گا، آپ کے اندر نہ ہمت ہے نہ اوقات ہے کہ پاپا جونز کے خلاف کاروائی کرسکیں،آپ کے پاس ڈے جے بٹ اور بٹ کڑائی پر پرچہ کاٹنے کا اختیار ہے۔ فوری طور پر پرچے واپس لیں وزیر اعظم کی سیٹ کا خیال کرے۔انہوںنے کہاکہ بیانیہ اب پاکستان کی عوام کا ہے، کل لاہور ڈویثرن آئی تھی بغیر مانگے استعفے دیئے۔ا نہوںنے کہاکہ ایک کرائے کا ترجمان کہہ رہا تھا ڈائیلوگ ہونا چاہیے، کونسا ڈائیلوگ ہم تو غدار ہے ،عمران خان آپ کو گھر جانا ہوگا ،پی ڈی ایم آپ کو گھر بھیج کر دم لے گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ کیپٹن اچھا ہوگا تو ٹیم اچھی ہوگی کیپٹن چور ہے۔ عوام کی طاقت کو اب چھپ چھپ کر سلیکٹڈ وزیر اعظم دیکھتا ہے،اب اپوزیشن کو ڈائیلاگ کا پیغام بھیجا جا رہا ہے ، کبھی ایک کو مذاکرات کے لئے بھیجتے ہیں کبھی دوسرے کو،ہم نے چودہ تاریخ کو سی ای سی کی میٹنگ بلالی ہے،پی ڈی ایم کے تمام فیصلوں کی توصیخ کی جائے گی۔13 دسمبر کو نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…