پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی قیادت کا حکم آیا تو استعفے   دیں گے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قصہ ہی ختم کر دیا 

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جس دن ہماری قیادت کا حکم آیا ہم استعفے دے دیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے  ملیر ایکسپریس وے کی سائٹ جام صادق علی پل کا دورہ کیا اور اس  تعیمراتی کام کا جائزہ لیا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر بلدیات ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور وقار مہدی بھی موجود تھے،جبکہ وزیراعلیٰ کو منصوبے سے

متعلق بریفنگ بھی دی گئی،ملیرایکسپریس وے کے پراجیکٹ انجنیئر پرویز امبانی  نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روڈ کی الائنمنٹ مکمل ہوچکی ہے، ملیر ایکسپریس وے منصوبے کا ہائیڈرولوجیکل سروے بھی مکمل ہوچکا ہے، ملیر ایکسپریس ویمنصوبے کو ہائی فلڈ لیول سے اوپر رکھا جائے گا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی60 فیصد انوائرمینٹل اسٹڈی ہوچکی ہے، منصوبے کا60فیصد برج اسٹرکچر ڈیزائن مکمل ہوچکا ہے، ای بی ایم کے پاس انڈرپاس کی اسٹڈی مکمل ہوچکی ہے۔وزیراعلیٰ کوبتایا گیا کہ لنک روڈ کے بعد منصوبہ کاٹھوڑ کے پاس ایم 9 سے منسلک ہوگا۔منصوبے کے لیے ڈیزائن، منظوری اور عملدرآمد حکمت عملی اہم ہیں، ابتدائی کام مکمل ہوچکے ہیں، حالیہ شدید بارشوں کے بعد منصوبے کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت سے کم امید ہے،اسی وجہ سے ہم نے اپنے میگا منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کئے،تھر کے بعد یہ بہت اہم منصوبہ ہے جو پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت شروع کررہے ہیں،منصوبے کا سنگ بنیاد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کریں گے،پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے استعفوں کی بازگشت سے متعلق  سوال پرانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک مختلف پارٹی ہے، جس دن ہماری قیادت کا حکم آیا ہم استعفے دے دیں گے،وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ کچھ مہینوں میں مزیدپراجیکٹ شروع ہوجائیں گے، ان میں سے کچھ پراجیکٹ ان1100ارب روپے میں شامل ہیں،

آئی سی آئی برج کاپروجیکٹ900ملین کاپروجیکٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر  رائیڈرشپ کم ہونے اور زیادہ وقت لینے کے باعث بند ہوئے، کراچی کو ایک جدید کے سی آر چاہئے جو کراچی والوں کا حق ہے، کے سی آر ایک قابل عمل منصوبہ ہے جو کراچی کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت کہتے ہے کہ ہم ایم ایل 1 بنائیں گے، یہ کراچی کے عوام سے ناانصافی ہے، کے سی آر جو شروع کیا گیا ہے

اسکی رائیڈرشپ 22 فیصد ہے، کے سی آر 8 ہزار روپے ٹکٹ سے کماتی ہے لیکن ایک ٹرپ پر لاکھوں خرچ کرتے ہیں،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ ابھی مکمل نہیں ہوسکا،ہمارا اورینج لائن منصوبہ گرین لائین سے منسلک ہے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی فلائی اوور سے کورنگی جانے کیلئے12ارب کا پروجیکٹ بنارہے ہیں، ڈیفنس کیلئے30ملین گیلن پانی کی لائن ڈال رہے ہیں،

حب ڈیم سے یومیہ 100ملین گیلن پانی ہمیں ملتا ہے، حب ڈیم سے آنے والے پانی کیلئے ٹریٹمنٹ پروجیکٹ مکمل ہوں گے۔پی پی ون35ارب روپے کی لاگت سے بنے گا،70ارب روپے کیدو پراجیکٹس ہیں جو جلد شروع ہوں گے، گلبائی سے وائی جنکشن کیماڑی روڈ کی بہت بری حالت ہے، اپنے بجٹ سے اس پروجیکٹ کیلئے1ارب روپے نکالے ہیں، ہمارا ارادہ تھا اپریل تک گلبائی کیماڑی روڈ کو مکمل کریں

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…