بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

پی ڈی ایم کا استعفٰی کارڈ اور لانگ مارچ کا مستقبل کیا ہو گا، حیران کن پیش گوئی

datetime 10  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ بھارت کی کنڑول لائن پر جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔پی ڈی ایم کا استعفیٰ کارڈ فلاپ ہوگیا۔ اپوزیشن کا لانگ مارچ ناکامی سے دوچار ہوگا۔جمہوری حکومت میں بات چیت پارلیمنٹ میں ہونی چاہیے۔پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ پاک فوج کے شہداء ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔

طارق اور ضروف کو قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ ہوا کا غبار ہ ثابت ہوگا۔ اپوزیشن کے غیر ضروری جلسے کورونا کی آماجگاہ ہیں۔ بھارت کی مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم نے دبائو کے لیے استعفوں کا کارڈ کھیلا جو بری طرح ناکام ہوگیا۔ ن لیگ لاہور جلسے کے لیے پورے پنجاب سے کارکن بلارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے قر آن بورڈ پنجاب کے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کورونا پر سیاسی لیڈر شپ ناپختگی کا شکار ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پاکستان ایک محفوظ ترین جبکہ بھارت غیر محفوظ ترین ملک ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کو اجڑی ہوئی ملکی معیشت سونپی گئی۔ ن لیگ کی گزشتہ دس سالہ حکومت میں پنجاب میں نہیں صرف لاہور میں ترقی ہوئی۔ شہباز شریف نے کمیشن کے لیے غیر ضروری پراجیکٹس شروع کرکے قومی خزانے کو چونا لگایا ۔ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اسلام نہیں اسلام آباد کے لیے ہے۔ اپوزیشن کو بند دیوار کیساتھ لگانے میں مولانا فضل الرحمان کا کلیدی کردار ہے۔ نواز شریف ملک میں آکر سیاست کریں تو ان کا خلوص ظاہرہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…