لاہو ر(این این آئی) پی ڈ ی ایم جلسہ،گرفتاریوں کیلئے پنجاب حکومت نے فہرست تیار کرلی ۔حکومت پنجاب نے (ن) لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کے
مطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔