اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعتوں نے سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے استعفوں اور عدم اعتماد کی تحریک ساتھ ساتھ لانے کی تجویز دی۔ ذرائع کے
مطابق آصف زرداری کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قائدین نے رائے دی کہ ہمیں مختلف محاذ کھولنے کی بجائے ایک محاذ پر ہی ڈٹ جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق ہمیں چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر پہلے ہی سبکی ہو چکی۔