بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی ترک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نیجات اینانیرمنصب سے سبکدوش

datetime 10  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کا انعقاد کمبائنڈ میری ٹائم فورس ہیڈکوارٹرز بحرین میں کیا گیا۔ کموڈور عبدالمنیب نے ترک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نیجات اینانیر سے کمانڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر CTF-151 کموڈور عبدالمنیب نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کو سر انجام دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس۔ 151 اور ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ کموڈور عبدالمنیب نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے مشترکہ مقصدکے حصول کے لیے پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مابین روابط اور تعاون پر روشنی ڈالی اور اسی جذبے کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سی ٹی ایف 151 کمانڈر سی ایم ایف کے ماتحت کام کرنے والی تین کمبائنڈ ٹاسک فورس میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے تحت ہارن آف افریقہ ، خلیج عدن اور ملحقہ سمندری علاقوں میں بحری قزاقی سے نمٹنا ہے۔ قبل ازیں پاک بحریہ کو آٹھ مرتبہ CTF-151کو کمانڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہے ، جواس اشتراک کے اتحادیوںکے اعتماد کا مظہر ہے۔تقریب میں پاکستان کے سفیر افضال محمود ، ترکی کے سفیر کمال دمیرسلر ، امریکی نیوی کے وائس ایڈمرل سیمیول جے پاپارو کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، ریئر ایڈمرل محمد یوسف الآصام کمانڈرائل بحرین نیول فورس اور دیگر سینئر سفارتکار اور نیول افسرا ن نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…