اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ ہفتے تک بر قرار رہے گا جب کہ جمعرات اورہفتے کے دوران ملک میں مزیدبارش اور برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعے کوکوئٹہ، ڑوب،
لسبیلہ،زیارت ، بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد اور تربت میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔جب کہ سکھر ،لاڑکانہ، چترال، سوات، شانگلہ، پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بنوں، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، لاہور ، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد، بھکر اور ملتان میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے اور ہفتے کو مری اورگلیات میں اچھی بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔دریں اثنا پشاور سے برہان تک دھند کی شدت میں کمی کے باعث موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔ موٹر وے Mـ1, M ـ2، پشاور تا لاہور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ ٹریفک رواں دواں ہے۔تاہم شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar) سمارٹ فون ایپلیکیشن، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔