ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا ایک اور سینئر افسر سے جھگڑا ہو گیا 

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور عمر شیخ نے اپنا رویہ نہ بدلا اور پنجاب پولیس کے ایک اور سینئر افسر سے جھگڑا کر بیٹھے۔عمر شیخ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ میٹنگ میں نامناسب رویہ رکھا جس پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

گزشتہ رات سی سی پی او نے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جلسے میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے لیے بلارکھا تھا۔اس دوران کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تاہم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بیچ بچا کروایا۔ ایس ایس پی نے جھگڑے پر چارج چھوڑنے کا بھی فیصلہ کرلیا تھا۔اس سے قبل اکتوبر میں عمر شیخ کا ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار کمبوہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس پر ایس پی کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔عمر شیخ اور افتخار کمبوہ کے درمیان نوبت گالم گلوچ تک پہنچ گئی تھی اور سینئر افسران نے بیچ بچا کروایا تھا۔ اس وقت بھی پی ڈی ایم جلسے سے متعلق اجلاس میں یہ تنازع ہوا تھا۔سی سی پی او لاہور موٹروے ریپ کیس میں نامناسب بیان دینے پر بھی خبروں میں آگئے تھے اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور بنانے پر اس وقت کے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بھی اعتراض کیا تھا جس کے بعد عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کے خلاف باتیں کیں۔ اس جھگڑے کا نتیجہ بھی یہ نکلا تھا کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی چھٹی کردی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…