بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم کو غیر ملکی فنڈنگ ، شواہد حکومت کے ہاتھ لگ گئے ، حیران کن انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے اور اس کے شواہد ملے ہیں۔ایک انٹرویو میں شیریں مزاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کو غیر ملکی فنڈنگ کے ابتدائی

شواہد ملے ہیں، فنڈنگ پی ڈی ایم میں موجود لوگوں کو ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈنگ کے ٹھوس شواہد ہوں گے تو کارروائی کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوگا، دیکھتے ہیں کہ چیزیں کیسے سامنے آتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فنڈنگ کہاں سے آ رہی یہ معاملہ وزارت داخلہ کا ہے’ اور مجھے اپوزیشن اتحاد کو فنڈنگ کے حوالے سے شواہد ملنے کا علم ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈنگ کے حوالے سے ثبوت کی اطلاع ہے، تعاون کیا جارہا ہے اور سب کو معلوم ہے کہ بیرون ملک پاکستان کے مخالف گروپ موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے مخالف گروپ ہوتے ہیں اور اسی طرح پاکستان سے تعلق رکھنے والے مخالف گروپ بھی باہر ہیں اور جس طرح وہ رہے ہیں آخر کہیں سے تو پیسے مل رہے ہیں۔شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار کر رہی ہے، اپوزیشن کے استعفے ڈرامہ ہیں۔استعفے دینے ہیں تو پارٹی رہنما کو نہیں اسمبلی کے اسپیکر کو دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…