جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ بلا خوف و خطر جاری ،بااثر اسمگلر کو روکنے کے لیے کوئی ادارہ تیار نہیں ،غیر قانونی گاڑیوں کی اسمگلنگ عروج پر جاری ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے
راستے بلوچستان سے ملک بھر میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ بلا خوف خطر کی جانے لگی ہے یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے بااثر اسمگلر کو کسی ادارے نے روکنے کی جرات تک نہیں کی ہے ذرائع کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کی اسمگلنگ روزکی بنیاد پر کی جا رہی ہے اور سینکڑوں گاڑیاں جیکب آباد سے پورے ملک میں اسمگل کی جاتی ہیںنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی باڈی کمپنی اور رجسٹر نمبر کی پلیٹ جو لگائی جاتی ہے وہ رجسٹر گاڑی کی ہوتی ہے جبکہ ان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی انجن اور چیسز نمبرز میں فرق ہو تاہے معلوم ہو اہے کہ یہ بااثر اسمگلر جیکب آباد کے مقامی اسمگلر کا عزیز ہے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی بڑی تعداد میں جیکب آباد کے راستے سے اسمگلنگ سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو ٹیکس کی مدد میںلاکھوں کے نقصان کا سامنا ہے وزیر داخلہ ،وزیرخزانہ ،ایف بی آر ،آئی جی سندھ و دیگر حکام اس غیر قانونی کام اور ملکی معیشت کو ہونے والے نقصان کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔