منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

لاہور جلسہ سے قبل ممکنہ گرفتاریاں ن لیگ نے پلان بی تیار کر لیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن نے 13 دسمبر کے جلسے سے قبل ممکنہ گرفتاریوں اور تیاریوں کے معاملے پر پلان بی تیار کر لیا ہے۔پلان کے مطابق لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کی صورت میں خواتین متحرک ہوں گی جب کہ خواتین اپنے اپنے حلقوں سے ریلی کی صورت میں

جلسہ گاہ پہنچیں گی۔ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے لیگی خواتین پر مشتمل ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 جب کہ صوبائی اسمبلی کی نشستیں 30 ہیں جن میں سے قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں مسلم لیگ ن کے پاس ہیں۔پلان کے مطابق جیتنے والے امیدوار گرفتار ہوئے تو ان کی فیملی کی خواتین لیڈ کریں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے دو روز پہلے لیگی خواتین پارلیمنٹرینز اور لیگی مرد پارلیمنٹرینز کی خواتین سے ملاقات بھی کی تھی۔مسلم لیگ ن نے جلسے کے لیے 25 ہزار سے زائد ماسک بھی تیار کروائے ہیں جن پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اور شیر کا نشان درج ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…