جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے رانا ثنااللہ نے اسمبلیوں سے استعفوں بارے بڑا اعلان کردیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں لیکن ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ہفتہ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ میرے خلاف بیان دلوانے کیلیے کئی لوگوں کو

پکڑا گیا لیکن انہوں نے کہا رانا ثنا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں، ان تمام لوگوں نے پوچھ گچھ میں میرے حق میں بات کی۔ لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ ارشد ملک صاحب فوت ہو چکے، اب ان کے حوالے سے بات نہیں کرنی چاہیے، یہ لوگ ارشد ملک جیسے جج تیار کرتے ہیں، اسپیشل کورٹس سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا،یہ لوگ پوری دنیا میں میری ایک روپے مالیت کی جائیداد منظرعام پر نہیں لا سکے، میرا تو قومی اسمبلی کا اکاؤنٹ تک منجمد کر دیا گیا ہے۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 13 دسمبر کو انشا اللہ لاہور میں جلسہ ضرور ہوگا، آپ کورونا سمیت جہاں مرضی چھپیں، ہم آپ کو جیل بھیج کردم لیں گے، ہم بنی گالا میں چھپے کورونا کو بھگا کر دم لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے پر اسمبلیوں سے استعفوں کیآپشن پرعمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسا کورونا ہے جو جلسوں سے پہلے آتا ہے اور بعد میں بھاگ جاتا ہے، گوجرانوالہ اور ملتان کے جلسے ہوگئے تو کورونا وہاں سے بھاگ گیا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…