بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملتان جلسے میں پیپلز پارٹی کے سکیورٹی گارڈز کی بدتمیزی پر اویس نورانی ناراض ہو گئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء پاکستان کے رہنما اویس نورانی کو پیپلزپارٹی کے سکیورٹی گارڈز نے اسٹیج پر جانے سے روک دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں شاہ اویس نورانی نے کہا کہ جلسہ گاہ میں تین بار اسٹیج پر نام لینے کے باوجود گرے اور سیاہ وردی میں ملبوس گارڈز نے مجھے اسٹیج سے لگی سیڑھی پر نہ جانے دیا، پی ڈی ایم کے تمام رہنما

سکیورٹی رسک پر ہیں صرف پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کی سکیورٹی اہم نہیں، طرز عمل شدید قابل افسوس ہے۔ اس جلسے میں پی ڈی ایم کے رہنماؤں مریم نواز اور فضل الرحمان کے علاوہ پہلی بار آصفہ بھٹو نے عوامی جلسے سے خطاب کرکے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے فیصلہ دیدیا، سلیکٹڈ کو اب جانا ہوگا،ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست کیلئے رکھی تھی، وہ اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے،بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا اور اس راہ میں شہادتیں قبول کیں، ایم آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے،اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت اپنی گرفتاری دینے اور اس عمل میں جدوجہد کے لیے تیار ہے۔ملتان میں گھنٹہ گھر چوک پر پی ڈی ایم کے جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ سلکیٹڈ حکومت کے ظلم و جبر کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔انہوں نے کہاکہ آج عوام نے حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا، اب حکومت کو جانا ہوگا۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست کے لیے رکھی تھی اور وہ اس مقصد سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کا مشن جاری رکھا اور اس راہ

میں شہادتیں قبول کیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے عوامی جدوجہد جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ میں ایسے وقت پر آپ کے سامنے آئی ہوں جب پارٹی چیئرمین اور میرے بھائی بلاول کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایم آر ڈی

کی طرح پی ڈی ایم کی تحریک میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے، اگر ہمارے بھائیوں کو گرفتار کیا تو پیپلز پارٹی کی ہر عورت اپنی گرفتاری دینے اور اس عمل میں جدوجہد کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس سلیکٹڈ حکومت سے عوام کو بچائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…