منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

جب تک اسرائیل یہ کام نہیں کرتا اس وقت تک تسلیم نہیں کریں گے،پاکستان کا دو ٹوک موقف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں کو انکے حقوق نہیں دیتا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے،پاکستان نے سعودی عرب سے کرنسی نوٹ پر کشمیر کے نقشے میں تبدیلی کا معاملہ اٹھایا ہے،جموں و کشمیر کے او آئی سی اجلاس کے ایجنڈے پر نہ ہونے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں

بھارتی محاصرہ 479 روز میں داخل ہو چکا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے،نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں،سی پیک کے خلاف ایک مکمل پروپیگنڈا مشین فعال ہے،ہم سی پیک پر مسلسل چین سے رابطے میں ہیں ،امریکہ ایران تناؤ میں کمی کے تناظر میں پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے،نواز شریف کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جاتی ہے۔جمعرات کو صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کیا،وزیر اعظم نے پرامن، مستحکم،افغانستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا،دورے میں مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ افغانستان پر عالمی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی ،ورلڈ اکنامک فورم نے کنٹری اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کا گذشتہ روز انعقاد کیا،یہ ایک برس میں دوسرا تزویراتی مکالمہ تھا،وزیر اعظم نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب کیا۔ انہوںنے کہاکہ سارک پلاننگ منسٹرز کا اجلاس پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوا،پاکستان کی فلسطین پالیسی پر رائے اعر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ انہوںنے کہاکہ دو ریاستی حل 1967 سے پہلے کی سرحدیں اور ایک فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت القدس الشریف

ہو اس مسئلے کا حل ہے وزیر اعظم اس حوالے سے واضح بیان دے چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیرخارجہ او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں،وزرا خارجہ اجلاس ستائیس اور اٹھائیس کو منعقد ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیے وفد کے ہمراہ نائیجر پہنچے ہیں،وزیر خارجہ او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ

سے سائیڈ لاین ملاقاتیں کریں گے۔انہوںنے کہاکہ جینو سائیڈ واچ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے،پاکستان بھارت میں مسلم لڑکی کو زندہ جلائے جانے کی مذمت کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزئیر پیش کر دیا ہے،ڈوزئیر میں بھارت کی پاکستان میں

تخریب کاری کیلئے دہشت گردوں کی مالی امداد اور منصوبہ بندی و تنظیم کے شواہد موجود ہیں،پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی برادری سے شواہد شیئر کرتا رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 سے ابتک مقبوضہ کشمیر کا بھارتی محاصرہ 479 روز میں داخل ہو چکا ہے،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل عام کی

آزادانہ تحقیقات کے لیے عالمی برادری پر زور ڈالتے ہیں،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ایک اور مکتوب روانہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے جموں و کشمیر میں ناگروٹا واقعہ کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کی،ہم بھارت کی اس واقعہ کو پاکستان سے منسلک کرنے کی کوشیش کو مسترد کرتے ہیں،بھارت

عالمی برادری کی جموں و کشمیر میں اپنی ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں تخریب کاری سے توجہ ہٹانے کے لیے بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہا ہے،بطور دہشت گردی سے متاثرہ ریاست پاکستان بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا جاری رکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ رواں برس 2840 مرتبہ بھارت نے ایل او سی پر جنگ بندی کے خلاف ورزیاں کیں،ان خلاف ورزیوں میں 27 نہتے شہری

شہید اور 240 سے زائد زخمی ہوئے،توقع ہے کہ او آئی سی اجلاس کشمیر پر سخت موقف اپنائے گا۔ انہوں نے کہاہک متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے ویزا تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کو مطلع نہیں کیا،ہم متحدہ عرب امارات میں انفرافی واقعات کو کسی ملک کے شہریوں سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امریکہ کی نائب صدر بھارتی نہیں بلکہ ایک

امریکی ہیں،پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے اور خطے کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے،امید ہے کہ امریکی انتظامیہ بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سختی سے ایل او سی پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی مذمت کرتا ہے،ہماری جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…