جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کے داماد اور بیٹی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف 16 گواہان کی فہرست تیار

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے داماد اور بیٹی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 16 گواہان کی فہرست تیار کر لی ہے. نیب دستاویزات کے مطابق گواہان میں صاف پانی کمپنی کے افسران، آڈیٹرز اور اکانٹنٹ شامل ہیں اس کے علاوہ گواہان میں سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج آف پاکستان کے نمائندے، بینکنگ ماہرین، نیب حکام بھی شامل ہیں.

صاف پانی کمپنی کے سابق منیجر خرم جاوید، آڈیٹر حیدر قرار گواہی دیں گے اس کے علاوہ نور زبیر، محمد جاوید اقبال، فیاض الدین، معین راجپوت،ذوالفقار علی، سکندر ہارون، ذیشان نیازی، بشیر احمد بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں.نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو 37 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جبکہ مہنگے داموں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی خریداری کی مد میں 13 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا نیب کے مطابق سامان کی مہنگے داموں خریداری میں 13 کروڑ 32 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور سولر ورک کی مد میں 8 کروڑ 16 لاکھ روپے نقصان ہوا.ریفرنس میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ صاف پانی آفس کی رینٹ کی مد میں 2 کروڑ 47 لاکھ روپے کا نقصان قومی خزانے کو پہنچایا گیا نیب پراسیکیوٹر اسد اللہ کے مطابق تمام افراد کے دفعہ 161 کے بیانات نیب تفتیشی نے ریکارڈ کیے ہیں اور تمام افراد عدالت میں نیب کے موقف کی تائید کریں گے ملزمان کی قانونی ٹیم سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہیں. صاف پانی کمپنی کے سابق منیجر خرم جاوید، آڈیٹر حیدر قرار گواہی دیں گے اس کے علاوہ نور زبیر، محمد جاوید اقبال، فیاض الدین، معین راجپوت،ذوالفقار علی، سکندر ہارون، ذیشان نیازی، بشیر احمد بھی گواہان کی فہرست میں شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…