منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بجلی صارفین کیلئے کھربوں روپے ریلیف کا اعلان، بجلی کی قیمت میں زبردست کمی کا عندیہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 2022 اور 2023 میں بجلی کے فی یونٹ نرخوں کمی آئے گی،کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر جلد حتمی پیشرفت ہوگی۔کے-الیکٹرک کو آئندہ ڈھائی سالوں میں 1400 میگاواٹ اضافی بجلی دیں گے۔کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سربراہ اسد

عمر نے توانائی سیکٹر پر اہم بریفنگ میں کہا کہ 2022 میں بجلی 74 پیسے 2023 میں 66 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی، کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا ٹیرف ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے،آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر جلد حتمی پیشرفت ہوگی۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ کبھی نہیں کہا کہ دسمبر 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائیگا۔ عمر ایوب کو نہ جانے کون یہ کہتا تھا کہ گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا۔حکومت میں آتے ہی بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی کرتے تو سرکلر ڈیٹ ختم ہوتا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سالانہ 1000 ارب روپے کپیسٹی چارجز کی مد میں خرچ ہو رہے ہیں، ماضی میں درآمدی کوئلے سے بجلی کے منصوبے لگائے گئے، گذشتہ حکومت نے بجلی کے ترسیلی نظام پر توجہ نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ پاورسیکٹر کے موجودہ نظام سے سرمایہ دار، سیاستدان اور سرکاری افسران فیض یاب ہوئے،آئی پی پیز سے معاہدو پر نظرثانی سے 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف بجلی صارفین کو ملے گا، معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔اسد عمر نے بتایا کہ ڈھائی سال میں ترسیلی نظام کے 31 منصوبوں کو مکمل کیا گیا،پاور سیکٹر میں ٹیکنیکل ماہرین کی شدید قلت ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے

بجلی لاسز میں اضافہ ہوا۔ اسد عمر نے کہاکہ یہ بات درست ہے کہ کے۔الیکٹرک کا ٹرانسمیشن سسٹم ٹھیک نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کے-الیکٹرک کو آئندہ ڈھائی سالوں میں 1400 میگاواٹ اضافی بجلی دیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بجلی کی پیداواری لاگت کم اور مسابقتی مارکیٹ پیدا کرنی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے اتنے کارخانے لگائے گئے جتنی ضرورت نہ تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…