اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جس وقت مریم نواز کی دادی کا انتقال ہوا وہ اس وقت جلسہ گاہ میں نہیں بلکہ بلور ہائوس میں تھیں ، وہاں پر کسی قسم کے جیمر نہیںتھے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بلور ہاوس سےلائیو فیڈ آرہی تھی کیا اب ہم جا کر مریم نواز کو ان کی دادی کے انتقال
کی خبر دیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی شکل میں وائرس 80ءکی دہائی میں آیا ہم اسے سب سے بڑا وائرس سمجھتے ہیں ، ہم جب بیماری پر بات کرتے ہیں تو یہ ان کیلئے سیاست ہوتی ہے جبکہ یہ کریں تو ان کیلئے سب ٹھیک کی رپورٹ ہے ۔ فیصل واوڈا کا مزید کہناتھا کہ بیماری اور انتقال پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ۔