لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) واسا کے مطابق فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے لئے سیوریج سسٹم ہی نہیں بنایا گیا، ہم نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واسا نے چیف انجینئر ایل ڈی اے کو انڈر پاس میں تکنیکی خرابی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، مین لائن کو انڈر پاس کے سیوریج سسٹم سے جوڑنے کے لئے واسا نے کام شروع کر
دیا ہے، واسا کے مطابق انڈر پاس کی نئی سیوریج لائن تعمیراتی ملبے سے بھری ہوئی ہے، ایم ڈی واسا زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ انڈر پاس کے ڈیزائن میں خامیوں کی وجہ سے نکاسی آب کے مسئلے کا اندیشہ ہے، انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کے ڈیزائن میں بہترین کے لئے مشینری سے ڈیسلٹنگ کاکام شروع کر دیا ہے۔