اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو اور سعودی ولی عہد کے مابین ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد سینئراینکر پرسن کامران خان نے پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سینئرتجزیہ کار و صحافی کامران خان نے محمد بن سلمان اور نتین یاہو کی ملاقات پر اپنا ردعمل دیا ہے کہ
’’اسرائیلی میڈیا رائٹرز بریکنگ نیوز تاریخی خبر اسرائیلی وزیر اعظم ناتن یاہو نے کل سعودی عرب کا دورہ کیا۔ سینئرصحافی کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوئی امریکی وزیر خارجہ پومپیو بھی موجود تھے سعودی عرب کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا رسمی اعلان ہونا باقی ہے ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ مبینہ طور پر خفیہ ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سعودی شہر نیوم روانہ ہوئے، جہاں ان کی سعودی ولی عہد اور امریکی خارجہ سے ملاقات ہوئی۔ اس دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ہوسی کوہن بھی موجود تھے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس ملاقات کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔تاہم یہ ایسا پہلا موقع ہے جب اسرائیلی اور سعودی قیادت نے ایک ساتھ بات چیت کی۔ اسرائیل اس سے قبل خطے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین سے سفارتی تعلقات قائم کر چکا ہے۔ ان دو عرب ملکوں کی طرح اب سعودی عرب کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے پر غور کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔