اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 26 نومبر سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ 26 نومبرسے 24 دسمبرآن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبرسے
10 جنوری تک مکمل چھٹیاں ہوں گی اور11 جنوری کو تمام تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں گے،وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ 26 نومبرسے بچے گھر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے،آن لائن اورہوم ورک کے ذریعے بچوں کو پڑھایاگا ۔ دوسر ی جانب صوبائی وزیر پنجاب تعلیم مرادرس نے کہا ہے کہ اگر سکول بند کیے جاتے ہیں تو پھر بچوں کا مالز میں داخلہ بھی بند کیا جائے گا ، انکا کہنا تھا کہ صرف اسکولز بند کرنے سے کام نہیں چلے گا باقی چیزیں بھی دیکھنا ہونگی ، تجویز ہے کہ بچوں کو شاپنگ مالز، پارکس میں بھی نہ لایا جائے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو ہوم ورک کے بغیر نہیں جانے دیا جائے گا ۔ تعلیمی ادارے 25یا پھر نومبر کو بند کرنے کا فیصلہ کل ہو گا ۔