منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کی پھر موجیں، کورونا کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں عملے بارے اہم حکم ، اعلامیہ جاری

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی حکومت نے کورونا کے پیش نظر سرکاری دفاتر میں حاضری 50 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ

این سی او سی کے فیصلے کے تحت پالیسی فریم ورک جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ جوائنٹ سیکرٹریز روٹیشن کی بنیاد پر آفس میں حاضری شیڈول بنائیں، متعلقہ افسران گھر بیٹھ کر آفیشل کام کریں، اور اپنا ورکنگ اسٹیشن بغیر بتائے نہ چھوڑیں۔کابینہ ڈویژن کے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ جوائنٹ سیکرٹریز اپنے ماتحت 50 فیصد عملے کی روٹیشن کی بنیاد پر آفس حاضری یقینی بنائیں، تمام افسران ایڈمن ونگ کی مشاورت سے اسٹاف کا ڈیوٹی روسٹر بنائیں۔جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈیوٹی پر موجود افسران و ملازمین کو ماسک پہننے کی ہدایت کی جائے اور بیمار ہونے کی صورت میں ملازمین فوری طور پر اپنے افسر کو آگاہ کریں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری دفاتر میں کام ای فائلنگ کے ذریعے کیا جائے، فائل کی ہینڈ ٹو ہینڈ نقل و حرکت سے گریز کیا جائے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد کیے جائیں اور عام شہریوں کی کسی بھی دفتر میں آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی جائے

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…