فیصل آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکز ی رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ ملک کی خدمت کرنے والوں کو غدارقرار دیکر انکے خلاف مقدمات بنانے کی نہ صرف وہ بلکہ پوری قوم مذمت کر رہی ہے ہمت
ہے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کو کسی کا کندھا استعمال کرنے کی بجا ئے خود مدعی بنیں۔ انہوں نے ڈاکٹر شہبازگل اور شیخ رشد کے بیان پرکہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر افواج پاکستان سے محبت کرنے والوں کو بتائیں کہ کیا یہ افواج پاکستان کے ترجمان ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اپنی گھٹیا سیاست کے لئیاداروں کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ پاک فوج اور عدلیہ کا احترام کرتی ہے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ہر کارکن محب وطن ہے جبکہ عمران نیازی اور انکے درباری ملکی اداروں کو سیاسی فریق بناکر پاکستان دشمنوں کی خواہش کو تقویت پہنچا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ اقتدار پر قابض یہ پہلی ناجائز حکومت ہے جو مخالفین کو گالیاں دینے والوں کو قومی خزانے بھاری تنخواہیں دے رہی ہے۔